وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے جمہوریہ کوریا کے قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر گفتگو

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے جمہوریہ کوریا کے قونصل جنرل یائی سونگ ہو (Yi Sung Ho) نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پورٹ قاسم: عید بونس اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں پیپلز لیبر یونین کا دھرنا، ٹریفک جام
قونصل جنرل نے پرتپاک استقبال پر وزیر داخلہ سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ سندھ نے جمہوریہ کوریا کو حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر اشتراک کی پیشکش کی۔


ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ کورین حکومت کے تعاون سے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو فائدہ ہو۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے اختتام پر سندھ حکومت اور جمہوریہ کوریا کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!