کراچی: کلاکوٹ پولیس نے تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں جوئے کے مختلف اڈوں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پر تین رکنی ڈکیت گروہ کی بڑی واردات
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد جاوید، سیف، بشیر، محمد رفیق، محمد نصیر اور عمیر شامل ہیں۔
گرفتار افراد کے قبضے سے جوا کھیلنے کے پرچیاں، تاش کے پتے، نقد رقم اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان پیشہ ور اور عادی جواری ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔