کراچی میں مزار قائد کے وی آئی پی دروازے پر تین رکنی گروہ نے اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی واردات کی۔ واردات کے دوران سرکاری ادارے میں تعینات اہلکار اور اس کے دوست عبداللہ کو نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان قیمتی موبائل فونز، 25 ہزار روپے نقدی، سرکاری کاغذات اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قسط کے لیے مذاکرات: بجلی سستی کرنے، نجکاری اور زرعی آمدن پر ٹیکس پر پیشرفت
پولیس کے مطابق، جمشید کوارٹر تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزار قائد کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔