آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قسط کے لیے مذاکرات: بجلی سستی کرنے، نجکاری اور زرعی آمدن پر ٹیکس پر پیشرفت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر قسط کے لیے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، جس میں بجلی کے نرخ کم کرنے، سرکاری اداروں کی نجکاری اور زرعی آمدن پر ٹیکس جیسے اہم نکات پر بات چیت ہو رہی ہے۔

چینی برآمد کے بعد قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے خام چینی درآمد کا فیصلہ کر لیا

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ کمی پر قائل کر لیا ہے، تاہم اس فیصلے کا باضابطہ اعلان آئندہ ماہ متوقع ہے۔

مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد نے ڈسکوز (بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں) کی ناقص کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے پاکستان کو ڈسکوز کی نجکاری کا مکمل پلان پیش کرنا ہوگا۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق حکومت نے اسلام آباد، فیصل آباد، اور گوجرانوالہ کی بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ آئی ایم ایف کو دے دیا ہے، جبکہ لاہور، ملتان اور حیدرآباد کی کمپنیوں کی نجکاری دوسرے مرحلے میں کی جائے گی۔

مزید برآں حکومت نے آئی ایم ایف کو پی آئی اے، ڈسکوز، سرکاری بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سمیت کئی اداروں کی نجکاری کا جامع پلان بھی پیش کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں نیشنل فنانس پیکٹ (NFC Award) پر عملدرآمد، سپر ٹیکس کے نفاذ اور ٹیکس ریفارمز پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

اہم پیشرفت میں حکومت نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس لاگو کیا جائے گا، جس کے تحت کارپوریٹ سیکٹر کے مساوی 45 فیصد ٹیکس وصولی کا پلان ہے۔

آئی ایم ایف نے زرعی آمدن پر ٹیکس کی ٹیکنیکل پیچیدگیوں کو دور کرنے پر زور دیا اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز سے ٹیکس وصولی کا عملی منصوبہ طلب کر لیا ہے۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق:

6 لاکھ روپے سالانہ زرعی آمدن تک کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

12 سے 16 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 90 ہزار روپے فکس ٹیکس لاگو ہوگا۔

مذاکرات میں شامل ماہرین کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ریونیو میں اضافہ اور معاشی اصلاحات کے عمل کو تیز کرنا ہے، تاکہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تقاضے پورے کر سکے اور معیشت کو استحکام دیا جا سکے۔

55 / 100

One thought on “آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قسط کے لیے مذاکرات: بجلی سستی کرنے، نجکاری اور زرعی آمدن پر ٹیکس پر پیشرفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!