پی ٹی آئی کے 25 رہنماؤں اور کارکنوں کو جے آئی ٹی میں دوبارہ پیشی کا حکم

(تشکر نیوز) — منفی پروپیگنڈے میں ملوث ہونے کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 اہم رہنماؤں اور کارکنوں کو کل دوبارہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
گول مارکیٹ میں پرائس چیکنگ، گراں فروشوں پر جرمانے اور گرفتاریاں

ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے جن شخصیات کو طلب کیا ہے، ان میں:

سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان ، میاں اسلم اقبال، محمد حماد رضا، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک

اس کے علاوہ طلب کیے گئے دیگر افراد کے نام درج ذیل ہیں:

محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوزب، تیمور سلیم خان، اسد قیصر، شاہ فرمان، آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی،

علاوہ ازیں:، محمد نعمان افضل، جبران الیاس ،سلمان رضا، زلفی بخاری، موسیٰ ورک، علی ملک

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے اس سے قبل بھی 7 مارچ 2025 کو ان تمام افراد کو طلب کیا تھا، مگر بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان کے سوا کوئی پیش نہیں ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق اگر اس بار بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جے آئی ٹی کا مقصد سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور مہم کی تحقیقات کرنا ہے۔

56 / 100

2 thoughts on “پی ٹی آئی کے 25 رہنماؤں اور کارکنوں کو جے آئی ٹی میں دوبارہ پیشی کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!