ضلع کیماڑی میں مدینہ کالونی پولیس کی بروقت کارروائی، دو مسلح ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار

کیماڑی پولیس نے تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مسلح ڈکیتوں کو واردات کے دوران گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزمان بلدیہ ٹاؤن آفریدی کالونی میں امجد نامی شخص سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر موجود پولیس نے انہیں موقع واردات سے گرفتار کرلیا۔

ضلع ملیر کے کرائم کا جائزہ، ڈی آئی جی ایسٹ زون کی زیر صدارت اہم اجلاس

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ثاقب اور گوہر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

کارروائی ایس ایچ او مدینہ کالونی انسپکٹر قمر عباس کی سربراہی میں عمل میں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!