9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد، تمام ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں قائم خصوصی عدالت میں ہوئی، جس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان، توقعات کے برعکس کوئی کمی نہیں

تشکر نیوز کے مطابق، سماعت کے دوران تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ ملزمان کی جانب سے سینئر قانون دان برہان معظم ملک اور رانا مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس کے گواہوں کو 17 مارچ 2025 کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ اس وقت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جیل ٹرائل جاری ہے۔

ماضی کے فیصلے:

یاد رہے کہ 9 جنوری 2025 کو انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان کے باہر جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، صنم جاوید اور دیگر پر فرد جرم عائد کی تھی۔

اسی طرح 12 دسمبر 2024 کو ایک اور مقدمے میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، جس پر بھی تمام ملزمان نے الزامات سے انکار کیا تھا۔

پس منظر:

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا۔

لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر حملہ، مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو نذر آتش کرنا، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان جیسے واقعات پیش آئے۔ اس دوران کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے۔

راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے گیٹ پر حملہ بھی اسی احتجاج کا حصہ تھا۔

بعد ازاں 1900 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا اور عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات درج ہوئے۔

56 / 100

One thought on “9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد، تمام ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!