پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی،ٹیک اور پے’ شرط پر او ایم اے پی کی مخالفت، مارکیٹ میں اجارہ داری کا خدشہ

تشکر نیوز کے مطابق آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (او ایم اے پی) کے چیئرمین طارق وزیر علی نے اندازہ لگایا ہے کہ آئندہ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو 20 ارب روپے کی نقد امداد، کرپشن فری نظام اولین ترجیح: وزیراعظم شہباز شریف

دوسری جانب او ایم اے پی نے اوگرا کی مجوزہ "ٹیک اور پے” پالیسی کی شدید مخالفت کی ہے۔ اس پالیسی کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) کو مقامی ریفائنریوں سے مخصوص کوٹہ لینا یا جرمانہ ادا کرنا لازم
ہوگا۔

طارق وزیر علی نے اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کو خط میں نشاندہی کی کہ یہ شرط او ایم سیز کے لیے مالی بوجھ بن جائے گی، جبکہ ریفائنریاں مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں پہلے ہی مالی مسائل کا شکار او ایم سیز اس اضافی دباؤ کو برداشت نہیں کر سکیں گی۔

اوگرا نے یہ شرط اس لیے متعارف کرائی ہے کہ مقامی ریفائنریز نے شکایت کی تھی کہ ضرورت سے زیادہ درآمدات کی وجہ سے ان کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔ تاہم او ایم اے پی نے اس شرط کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری مستحکم ہو جائے گی اور چھوٹی او ایم سیز کے لیے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ریفائنریاں جب قیمتیں بڑھنے کی توقع کرتی ہیں تو مصنوعات روک لیتی ہیں، اور جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو زبردستی او ایم سیز پر مصنوعات ڈالتی ہیں، جس سے او ایم سیز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

او ایم اے پی نے مزید کہا کہ بغیر کسی مؤثر فریم ورک کے "ٹیک اور پے” نافذ کرنے سے مارکیٹ میں توازن بگڑ جائے گا، اور چھوٹی او ایم سیز دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ہو جائیں گی۔

ادھر، ملک کی پانچوں ریفائنریز نے "ٹیک اور پے” شق کی حمایت کرتے ہوئے اسے مقامی ریفائننگ انڈسٹری کے تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے، تاہم ریفائنریز نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ اس شرط کے نفاذ کے لیے تمام فریقین کی رضامندی ضروری ہے اور اوگرا کی شفاف نگرانی ہونی چاہیے۔

او ایم اے پی نے متنبہ کیا کہ اگر اس شرط کو موجودہ شکل میں نافذ کیا گیا تو مسابقت ختم ہو جائے گی، مارکیٹ میں نئی کمپنیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور پیٹرولیم سپلائی چین میں سنگین خلل پیدا ہوگا، جس سے توانائی کا تحفظ بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

56 / 100

One thought on “پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی،ٹیک اور پے’ شرط پر او ایم اے پی کی مخالفت، مارکیٹ میں اجارہ داری کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.