سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کردار کشی پر مقامی اخبارات کو لیگل نوٹس، 100 ملین ہرجانے کا عندیہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر بلڈنگ افسران کی کردار کشی پر مقامی اخبارات کو قانونی نوٹس جاری کر دیا۔ ادارے نے 100 ملین روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
موچکو پولیس کا رئیس گوٹھ میں چھاپہ، مسلح ڈکیت گرفتار، اسلحہ و نقدی برآمد

پبلک ریلیشن آفیسر و ترجمان SBCA کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں، جو ادارے کی ساکھ اور افسران کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی گمراہ کن اور جھوٹی خبروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد و اداروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، تاکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوششوں کو روکا جا سکے۔ انہوں نے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے لیے من گھڑت خبریں شائع کرنے والے عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات پر سائبر کرائم سیل اور عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ روزنامہ آغاز کراچی اور روزنامہ جرات کراچی میں حقائق کے برعکس خبروں کی اشاعت پر ادارے کے وکیل کی جانب سے ان اخبارات کو قانونی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اگر سات دن کے اندر تردید اور معذرت شائع نہ کی گئی تو ادارہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ ہتک عزت کے تحت اخبارات کے خلاف 100 ملین روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

58 / 100

One thought on “سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کردار کشی پر مقامی اخبارات کو لیگل نوٹس، 100 ملین ہرجانے کا عندیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!