ایس ایس پی ملیر کا تھانوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات اور ریکارڈ کی جانچ، غیرحاضری پر ایک اہلکار معطل

ایس ایس پی ضلع ملیر لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے تھانہ شرافی گوٹھ، قائدآباد اور میمن گوٹھ کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق رپورٹ حاصل کی اور تھانوں میں ہیڈ محرر دفاتر کا معائنہ کرتے ہوئے رجسٹروں کی تکمیل کا جائزہ لیا۔
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تیاریوں کا جائزہ

دورے کے دوران انہوں نے پولیس نفری کی حاضری، ڈیوٹی پوائنٹس اور سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایس ایس پی ملیر نے تھانوں کے رجسٹرز، کیس انٹریز اور دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ ریکارڈ مرتب کرنے کے عمل کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جائے۔

ایس ایس پی ملیر نے تھانہ شرافی گوٹھ کے ہیڈ محرر کی بغیر اجازت غیرحاضری پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری طور پر معطل کر دیا اور مزید انکوائری کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے ایس ایچ اوز اور دیگر افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ ڈسپلن اور فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ پولیس کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

66 / 100

One thought on “ایس ایس پی ملیر کا تھانوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات اور ریکارڈ کی جانچ، غیرحاضری پر ایک اہلکار معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!