دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی اوپنرز نے 57 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم ول ینگ 15 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
گلشن معمار زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی
نیوزی لینڈ کی وکٹیں:
69 کے اسکور پر رچن روندرا 37 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔
75 کے اسکور پر کین ولیمسن 11 رنز پر کیچ تھما بیٹھے۔
108 کے اسکور پر ٹام لیتھم 14 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
165 کے اسکور پر گلین فلپس 34 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے۔
کپتانوں کے خیالات:
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ان کی ٹیم فائنل کے لیے مکمل تیار ہے، جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما نے پہلے باؤلنگ کو مثبت انداز میں لیا اور کہا کہ ان کی ٹیم بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم ہے۔
ٹیمز:
نیوزی لینڈ: ول ینگ، رچن روندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، مچل سینٹنر (کپتان)، کیلے جیمیسن، نیتھن اسمتھ، ول اورورکی۔
بھارت: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شیریاس ائیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہردک پانڈیا، روندرا جدیجا، کلدیپ یادو، محمد شامی، ورون چکرورتی۔
ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ:
119 ون ڈے میچز میں بھارت نے 61 جبکہ نیوزی لینڈ نے 50 میچز جیتے، ایک ٹائی اور 7 بے نتیجہ رہے۔