ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 6 مارچ 2025 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 68 ہزار 871 تک پہنچ چکی ہے۔
وفاقی کابینہ کے ارکان کے قلمدانوں کا اعلان، حنیف عباسی ریلوے، مصطفیٰ کمال نیشنل ہیلتھ، علی پرویز ملک پیٹرولیم کے وزیر مقرر
حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندے گرفتاری کے خوف سے وطن واپس لوٹ رہے تھے، تاہم سرکاری ریکارڈ کے مطابق 21 جولائی تک 6 لاکھ 59 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک چھوڑ چکے تھے۔
واضح رہے کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ فیصلہ 15 ستمبر 2023 کو کیا گیا، جس کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی۔