کراچی پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایف آئی اے نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی اور نوسر بازی میں ملوث گینگ کے مرکزی ملزم ہارون لطیف مغل عرف راجہ کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر تیموریہ پولیس کی کارروائی، 8 جواری گرفتار
برآمدگی:
گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے درج ذیل جعلی دستاویزات برآمد کی گئیں:
حساس اداروں کے جعلی لیٹرز
جعلی این او سیز
جعلی شناختی کارڈز کے ویری فیکیشن سرٹیفکیٹس
بینکوں کے ادا شدہ جعلی چالان کی کاپیاں
مختلف موبائل نیٹ ورکس کی جعلی سمیں
جرائم کی تفصیلات:
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ:
جعلی ناموں سے موبائل سمز، ایزی پیسہ اور جیز کیش اکاؤنٹس بنا کر فروخت کرتا تھا۔
حساس اداروں کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنانے میں ملوث تھا۔
جعلی ملازمت کے لیٹرز، کارڈز، بینک چالان، این او سیز اور جعلی ایف آئی آرز بنا کر لوگوں کو فروخت کرتا تھا۔
دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری:
ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ ابتدائی تحقیقات کے بعد گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل:
پاکستان رینجرز (سندھ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا مددگار واٹس ایپ نمبر پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔