ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر تیموریہ پولیس کی کارروائی، 8 جواری گرفتار

کراچی  ایس ایس پی سینٹرل کی خصوصی ہدایات پر تیموریہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پیپلز کالونی میں ایک دکان پر کارروائی کی، جس کے دوران 8 افراد کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیس، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کا جواب جمع

پولیس کے مطابق، کارروائی دکان نمبر پی-813، بلاک این، پیپلز کالونی، پیالا ہوٹل کے قریب عمل میں لائی گئی، جہاں ملزمان جوئے کی محفل سجا رہے تھے۔

برآمدگی:

تاش کی گڈی

2860 روپے داو کی رقم

3060 روپے نقدی جامع تلاشی کے دوران

گرفتار ملزمان کی تفصیلات:

محمد یوسف ولد محمد یعقوب

نعمان ولد عبداللہ

اسد ولد جہانگیر

محمد اسلم ولد محمد یاسین

محمد شفیع ولد محمد رفیق

غلام عباس ولد شاہ علی

عبد الوہاب ولد عبد الستار

مزمل ولد اسلم

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اسنوکر کلب کی آڑ میں جوا کھیلنے اور چلانے میں ملوث تھے۔

تیموریہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

58 / 100

One thought on “ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر تیموریہ پولیس کی کارروائی، 8 جواری گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!