گلوکارہ ثمینہ کنول کی علالت، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کا نوٹس

معروف گلوکارہ ثمینہ کنول کی علالت کے حوالے سے خبروں پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے فوری نوٹس لے لیا۔ ترجمان کے مطابق، وزیر ثقافت کی ہدایت پر گلوکارہ کے لیے ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کر دیا گیا ہے۔
کامریڈ جام ساقی کی برسی پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا خراجِ عقیدت

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ثمینہ کنول محکمہ ثقافت کے سالانہ وظیفے میں بھی شامل ہیں اور ان کی مستقل مدد کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ثمینہ کنول کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فنکاروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔

61 / 100

One thought on “گلوکارہ ثمینہ کنول کی علالت، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کا نوٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!