اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کی مختلف ڈویژنز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بہادر آباد، گلشن، اور مبینہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں سے چوری و چھینی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کے سپرد کر دیں۔
آئی جی سندھ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا جائے
برآمدگی کی تفصیلات:
بہادر آباد: AVLC ملیر ڈویژن نے 4 مارچ 2025 کو مدعی عرفان علی کی بہادر آباد سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی ٹویوٹا کرولا (BCS-177، سلور رنگ) برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی۔
بہادر آباد: AVLC گڈاپ ڈویژن نے مدعی الطاف حسین کی بہادر آباد سے چوری ہونے والی ہنڈا سٹی (AGU-481) برآمد کر کے اصل مالک کو واپس کر دی۔
گلشن: AVLC گلشن 2 ڈویژن نے اتوار بازار، گلشن سے چوری ہونے والی ہنڈا سوک (AKN-339) کو تھانہ سچل کے علاقے سے برآمد کر کے مالک کے حوالے کیا۔
مبینہ ٹاؤن: AVLC ملیر ڈویژن نے اسلحے کے زور پر چھینی گئی سوزوکی 110 موٹر سائیکل (KQQ-8988) برآمد کر کے مالک کو واپس کر دی۔
پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔