امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا کہ کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ بم دھماکے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے پاکستان کے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ گرفتاری سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے قریبی تعاون کا نتیجہ ہے۔ محمد شریف اللہ، المعروف جعفر، کو پاک-افغان سرحد کے قریب پکڑا گیا اور امریکا کے حوالے کر دیا گیا۔
بنوں کینٹ حملہ شہادتوں کی تعداد 12، کلیئرنس آپریشن جاری
ٹرمپ کے اعلان کے فوراً بعد ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے تصدیق کی کہ ملزم کو امریکی ایجنسیوں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ شریف اللہ پر دہشت گرد تنظیم کو مدد فراہم کرنے اور مہلک حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
اپنے طویل ترین خطاب میں، ٹرمپ نے امریکی معیشت، مہنگائی کے خاتمے، امیگریشن پالیسی اور عالمی امور پر بھی بات کی۔ انہوں نے احتجاج میں شامل تعلیمی اداروں کی فنڈنگ بند کرنے، غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائی اور امریکا فرسٹ پالیسی پر زور دیا۔