بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے داخلے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افطار کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری دو گاڑیوں کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 9 شہری شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔ دھماکوں سے ایک مسجد شہید اور ایک گھر کی چھت منہدم ہو گئی۔
کراچی کسٹمز کی بڑی کارروائی، 155 ٹن اسمگل شدہ امریکن بادام برآمد
فورسز نے مختلف انٹری پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کی مدد سے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ باقی حملہ آوروں کو محصور کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا تاکہ تمام دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔