ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے لیاقت آباد سپر مارکیٹ اور اطراف کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی جانچ کی۔ ان کے ہمراہ آل تاجر لیاقت آباد ایسوسی ایشن کے صدر رضوان رفیق اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
سندھ حکومت کا اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، پرائس لسٹ آویزاں کرنا لازمی قرار
کارروائی کے دوران گروسری، گوشت اور پھلوں کی مارکیٹ میں نرخوں کا جائزہ لیا گیا، جہاں سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے پر 10 گراں فروشوں کے خلاف چالان کیے گئے۔ چالان ہونے والوں میں مرغی اور فروٹ فروش شامل تھے۔
ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منافع خوروں کے خلاف اپنی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی اور سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرنا معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے، اور اس کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
