میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار کے وقت گیس کی لوڈ شیڈنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ کراچی کے عوام کو اس وقت گیس کی کمی کا سامنا ہے جب وہ روزہ رکھ کر عبادت میں مصروف ہیں۔
ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی: شراب فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد
انہوں نے کہا کہ ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی، مگر شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، جس سے روزہ داروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آئین کے آرٹیکل 158 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیدا ہونے والی گیس کی ضروریات کو پہلے پورا کیا جانا چاہیے، مگر اس کے باوجود کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں عوام اور صنعتیں گیس بحران کا شکار ہیں، جس سے پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور اپنے وعدے پورے کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم اور متعلقہ ادارے فوری اقدامات کریں۔