وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص دوپہر 12 بجے اٹھتا ہو، وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے
ٹرمپ، زیلنسکی اور روس یوکرین جنگ، عالمی سیاست اور جوہری خطرات پر ایک نئی بحث
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مکمل طبی سہولیات اور معیاری خوراک فراہم کی جا رہی ہے، جس میں ہفتے میں تین دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس، کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات شامل ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو بھی پسند کی خوراک دی جاتی ہے اور ان کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں بےبنیاد ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا کہ جیل میں ان کے "آقا” کو کھانا نہیں مل رہا، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کے ترجمان نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کیا تھا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پمز اسپتال کے چار سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مکمل صحت مند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے پاس کوئی اور حکمتِ عملی باقی نہیں بچتی تو وہ "مظلومیت کارڈ” اور "ہمدردی کارڈ” کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔