کراچی میں دفعہ 144 نافذ، پولیس کو فوری کارروائی اور ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دو ماہ کے لیے پولیس کو دفعہ 144 کے تحت فوری کارروائی کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات دے دیے ہیں۔ اس حکم کے تحت ضلع کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگروز کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، جو 30 اپریل تک نافذ رہے گی۔
کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ اور ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ

یہ اقدام اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی کی رپورٹ کے بعد کیا گیا، جس میں انکشاف کیا گیا کہ قبضہ مافیا ساحلی پٹی پر ملبہ ڈال کر ماحولیاتی آلودگی بڑھا رہے ہیں اور مینگروو کے قیمتی جنگلات کاٹ رہے ہیں، جس سے ماحول کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس سے قبل کمشنر کراچی نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کے اوقات کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے بھی دفعہ 144 نافذ کی تھی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے، کیونکہ حالیہ حادثات میں 9 افراد جان سے جا چکے ہیں، اور مزید جانی نقصان روکنے کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔

62 / 100

One thought on “کراچی میں دفعہ 144 نافذ، پولیس کو فوری کارروائی اور ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!