کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ اور ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ

سال 2025 کے ابتدائی دو ماہ (جنوری اور فروری) میں کراچی ایئرپورٹ سے مختلف وجوہات کی بنا پر 2,339 مسافروں کو پروازوں سے آف لوڈ کر دیا گیا، جبکہ 3,363 پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کر کے کراچی واپس بھیجا گیا۔
جواد ظریف نے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

امیگریشن ذرائع کے مطابق، ان دو مہینوں میں روزانہ اوسطاً 39 مسافر آف لوڈ کیے گئے، جبکہ یومیہ 57 پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے بے دخل کیا گیا، جو کہ ماضی کی نسبت کافی زیادہ تناسب ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، سال 2023 میں کراچی ایئرپورٹ سے 3,991 پاکستانی آف لوڈ کیے گئے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 5,016 تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 2023 میں 15,503 پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا، جبکہ 2024 میں یہ تعداد بڑھ کر 17,094 ہو گئی۔

پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر سمندری راستے سے یورپ جانے کی غیر قانونی کوششوں میں پیش آنے والے حادثات کے بعد چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

یہ اعداد و شمار صرف کراچی ایئرپورٹ کے ہیں، جبکہ لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ ایئرپورٹس سے بھی شہریوں کو آف لوڈ کیے جانے اور ڈی پورٹ کیے جانے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

61 / 100

One thought on “کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ اور ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!