کراچی میں جعلی اور زائد المیعاد ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

چھاپے میں بنگلے کی بیسمنٹ میں غیر قانونی طور پر بنایا گیا جعلی ادویات کا خفیہ گودام پکڑا گیا

کراچی ( 03 جنوری2024ء) شہر قائد میں جعلی اور زائد المیعاد ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، برآمد ہونے والے سامان میں مریضوں کو بے ہوش کرنے والی ادویات اور آپریشن تھیٹر میں استعمال ہونے والے طبی آلات بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اور پاکستان ڈرگ ریگولریٹری اتھارٹی نے مشترکہ چھاپہ مارا۔چھاپے میں بنگلے کی بیسمنٹ میں غیر قانونی طور پر بنایا گیا جعلی ادویات کا خفیہ گودام پکڑا گیا۔ایف ائی اے حکام نے بتایا کہ پکڑی گئی ادویات میں مریضوں کو بے ہوش کرنے والی ادویات اور زائد المیاد طبی آلات بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق بنگلے کی بیسمنٹ میں بنائے گئے خفیہ گودام میں زائد المعیاد ادویات کو دوبارہ پیکنگ کر کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر فروخت کیا جا رہا تھا، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!