ضلع کیماڑی میں تھانہ سائیٹ اے پولیس نے پٹھان کالونی، مالاکنڈ قبرستان کے قریب گٹکا ماوا کے غیر قانونی کارخانے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضرِ صحت اشیاء برآمد کر لیں۔
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ شاداب رضا نقشبندی کا دہشتگردی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
کارروائی ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایت پر ایس پی سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے انسپکٹر ایاز خان اور پولیس ٹیم نے انجام دی۔ چھاپے کے دوران گٹکا ڈیلر سردار کے غیر قانونی کارخانے سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، چھالیہ، چونا اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔
برآمد شدہ سامان کی تفصیل:
750 عدد تیار شدہ ماوا پڑیاں
20 کلو وزنی دو ٹب تیار ماوا
20 کلو گیلی چھالیہ کا ایک ڈرم
10 کلو چونا
03 عدد پیکٹ تمباکو
پیکنگ ریپر کا ایک بورا
کمپیوٹر کانٹا اور دیگر سامان
پولیس کے مطابق، گٹکا ڈیلر سردار اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
