ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر تھانہ گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بائیک لفٹر کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ گشت پولیس نے ملزم امجد علی چانڈیو ولد لیاقت علی کو موٹر سائیکل کا لاک توڑتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جب وہ چوری کی کوشش میں مصروف تھا۔
پولیس کے مطابق، دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پرزے شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا رہا ہے۔ مزید تفتیش کے لیے ملزم کو اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کے مجرمانہ ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔