کراچی میں ٹریفک حادثات کی لہر، مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، مشتعل عوام نے ٹینکر کو آگ لگا دی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اتوار بازار کے قریب ایک تیز رفتار ٹینکر نے دو افراد کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگا دی، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر ناخوش، نیوزی لینڈ سیریز سے ممکنہ دستبرداری پر غور

قبل ازیں، آج صبح شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سائٹ ایریا میں فیکٹری کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت وقاص مجید کے نام سے ہوئی، پولیس نے حادثے میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

شاہراہِ فیصل فاران ہوٹل کے قریب ایک اور المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکراتی رہی، جبکہ موٹرسائیکل سوار کو کافی دور تک گھسیٹتی رہی۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت 43 سالہ شکیل حیدر کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

دریں اثنا، نمائش چورنگی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان رضا جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

56 / 100

One thought on “کراچی میں ٹریفک حادثات کی لہر، مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، مشتعل عوام نے ٹینکر کو آگ لگا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!