اکوڑہ خٹک میں دھماکا، متعدد افراد زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

اکوڑہ خٹک کے دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی 4 ایمبولینسز، میڈیکل ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔
افغانستان کے لیے فیصلہ کن میچ، سیمی فائنل میں رسائی کے لیے آج کی جیت ضروری

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جبکہ امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ دھماکا خودکش تھا۔

جے یو آئی کا ردعمل:

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اور مدارس بھی اب محفوظ نہیں رہے۔ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں نے امن و امان کی صورتحال کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ترجمان نے جے یو آئی کارکنان سے زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دینے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

63 / 100

One thought on “اکوڑہ خٹک میں دھماکا، متعدد افراد زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!