کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں مسلح افراد کی جانب سے گاڑی میں شہریوں پر تشدد کی وائرل ویڈیو کے معاملے میں پولیس نے اہم پیش رفت کی ہے۔
یونان میں تارکین وطن کی کشتی حادثہ: 350 سے زائد پاکستانیوں کی ہلاکت کا انکشاف
اہم نکات:
واقعہ 19 فروری کی رات 3 بجے پیش آیا۔
ساوتھ زون پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 324/34 / 147/148 /149/ 506-B /504 کے تحت درج کرلیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔
کچھ ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
تشدد میں ملوث ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
ملزمان کے خلاف اسلحہ کی نمائش پر بھی مقدمہ درج ہوگا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی کلفٹن کو ہدایات جاری کیں کہ کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
پولیس افسران مدعی مقدمہ سے رابطے میں ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔