مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ابولخبیر آزاد کی زیر صدارت آج شام پشاور میں منعقد ہوگا، جس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
کراچی بوٹ بیسن تشدد کیس: مرکزی ملزم شاہ زین مری بلوچستان فرار، دو گارڈز گرفتار
اس کے ساتھ ساتھ تمام زونل ہیڈکوارٹرز میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے، جبکہ اسلام آباد میں زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔
سپارکو (SPARCO) کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، جس کے باعث پہلا روزہ اتوار 3 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ نیا چاند 28 فروری کو صبح 5:45 بجے پیدا ہوا تھا، مگر غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 12 گھنٹے ہوگی، جو عام طور پر نظر آنے کے لیے کافی نہیں ہوتی۔
مزید برآں، شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔