اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ و اساتذہ کا بہاولپور گیریژن کا دورہ

بہاولپور، 28 فروری 2025: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ و اساتذہ کے وفد نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کے ساتھ ایک یادگار دن گزارا۔ اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور نوجوانوں میں وطن کے دفاع کا جذبہ اجاگر کرنا تھا۔
آذربائیجان ایئرفورس کے پائلٹس کی پاکستان میں تربیت مکمل، جے ایف 17 تھنڈر کی شمولیت قریب

طلبہ کو پاک فوج کی عسکری پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تربیت، نظم و ضبط اور جنگی حکمت عملی کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ جنگی ساز و سامان، جدید ہتھیاروں، ٹینکس اور بکتر بند گاڑیوں کا مشاہدہ وفد کے لیے ایک خاص تجربہ رہا، جبکہ ٹینکس اور بکتر بند گاڑیوں کی سواری طلبہ کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔

اس موقع پر ایک خصوصی نشست اور گفت و شنید سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر فوجی افسران نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے۔ طلبہ نے کھل کر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا اور پاک فوج کے نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کی کھل کر تعریف کی۔

دورے کے اختتام پر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ نے اس تجربے کو نہایت مثبت اور خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسے مواقع فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ طلبہ نے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا دفاع محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

59 / 100

One thought on “اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ و اساتذہ کا بہاولپور گیریژن کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!