ایس ایس پی سٹی کی زیر صدارت اجلاس، رمضان المبارک میں سیکیورٹی سخت کرنے اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی: ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کی سربراہی میں ایس ایس پی آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ہیڈ محررز اور انٹیلیجنس افسران نے شرکت کی۔

وفاقی کابینہ میں توسیع، 13 نئے وزرا، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیر شامل

غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی اور ان کے خلاف اقدامات پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان افراد کا مکمل ڈیٹا، ایڈریس اور دیگر تفصیلات اکٹھی کریں اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کرنے کے اقدامات کریں۔

ایس ایس پی سٹی نے تمام ایس ڈی پی اوز کو ایک ہفتے کے اندر مکمل مانیٹرنگ (Remapping) کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

رمضان المبارک میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درج ذیل اقدامات کیے گئے:

افطار کے اوقات میں پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔

شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

شاہین فورس کو ہاٹ اسپاٹ پوائنٹس پر تعینات کر کے اس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Repeat Offenders کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ رمضان المبارک کے دوران جرائم کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔

56 / 100

One thought on “ایس ایس پی سٹی کی زیر صدارت اجلاس، رمضان المبارک میں سیکیورٹی سخت کرنے اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!