سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر آباد کاری کے لیے 55 افراد کی تربیت مکمل

کراچی: آر اینڈ آر ورکشاپ میں سندھ بھر سے 55 شرکا کو ابتدائی تربیت فراہم کردی گئی۔ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلقہ آباد کاری و بحالی (Resettlement and Rehabilitation – R&R) پالیسی کے مؤثر نفاذ کے لیے چار روزہ تربیتی نشست جامعہ این ای ڈی کے سٹی کیمپس میں اختتام پذیر ہوگئی۔

سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، کالعدم جماعت کا ملزم گرفتار

یہ خصوصی تربیتی پروگرام پروجیکٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ یونٹ (PCMU)، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، حکومت سندھ اور این ای ڈی یونیورسٹی کے سینٹر آف انوائرمنٹل اینڈ سوشل سسٹینیبلٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں ورلڈ بینک کی تکنیکی معاونت بھی شامل تھی۔

شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیت کے دوران فیلڈ وزٹ کروانے سے شرکا کو عملی طور پر معروضی حالات کو سمجھنے میں مدد ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارچ 2023 میں اپنائی گئی آر اینڈ آر پالیسی کا بنیادی مقصد ترقیاتی منصوبوں کے دوران متاثرہ افراد کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

ڈائریکٹر سینٹر آف انوائرمنٹل اینڈ سوشل سسٹینیبلٹی، ڈاکٹر محمد احمد نے بتایا کہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نجم شاہ کی ہدایت پر یہ تربیتی ورکشاپ علاقائی زبانوں میں منعقد کی گئی تاکہ شرکا اسے بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ اس میں مختلف محکموں اور انفراسٹرکچر ایجنسیوں سے 55 افراد نے شرکت کی، جنہوں نے عملی مشقوں کے ذریعے آر اینڈ آر پالیسی کے نفاذ کے طریقہ کار کو سیکھا۔

اختتامی تقریب میں وائس چانسلر این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی، پی سی ایم یو کے ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ ابڑو، ورلڈ بینک سپورٹ ٹیم کے ڈاکٹر محمد زمان، ڈین فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ سائنسز ڈاکٹر نعمان احمد اور سینٹر آف انوائرمنٹل اینڈ سوشل سسٹینیبلٹی کے ڈائریکٹر محمد احمد نے تربیت مکمل کرنے والے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

62 / 100

One thought on “سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر آباد کاری کے لیے 55 افراد کی تربیت مکمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!