کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کیماڑی کے مسان چوک، کے پی ٹی فٹبال گراؤنڈ کے قریب کی گئی، جہاں سے ملزم محمد عمر ولد عزیز الرحیم کو حراست میں لیا گیا۔
اسٹیج ڈرامہ “دل ہوا تیرا” کی شاندار کامیابی، شبیر بھٹی کی پرفارمنس کو سراہا گیا
گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور وزیٹنگ کارڈ برآمد ہوا۔ ترجمان کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ٹی ٹی پی نور ولی محسود گروپ کا تذکرہ کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو کالعدم تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی، جس کا مقصد کراچی میں خوف و ہراس پیدا کرنا تھا۔
سی ٹی ڈی نے ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔