پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تینوں سروسز چیفس نے مسلح افواج کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا متوازن اور مؤثر ردعمل تھا۔
پاک ازبک دفاعی تعلقات میں پیش رفت: ازبک نائب وزیر دفاع کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کیا، اور اس سے مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور مہارت نمایاں ہوئی۔ اس آپریشن نے ثابت کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی جارحیت کو روکنے اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مسلح افواج فوری طور پر ڈیٹرنس قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اور اس پورے معرکے میں پاکستان کی افواج نے آپریشنل برتری برقرار رکھی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر لمحہ چوکس اور کسی بھی خطرے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان کے مطابق مسلح افواج عوام کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتری ہیں اور علاقائی و عالمی امن کے قیام میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔