حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، 456 فلسطینی رہا، 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالہ

دوحہ/غزہ – قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں، جس کے بدلے میں اسرائیل نے 456 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، جو غزہ کے یورپی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ مزید 97 فلسطینی قیدیوں کو مصر جلا وطن کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے مجموعی طور پر 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، آئی ایس پی آر کا نغمہ ’دشمناسُن‘ ریلیز

مغربی کنارے میں جذباتی مناظر
مقبوضہ مغربی کنارے میں قیدیوں کی رہائی کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ کئی فلسطینی طویل قید اور عمر قید کی سزائیں کاٹ رہے تھے اور برسوں بعد اپنے اہل خانہ سے ملے۔

قیدیوں پر تشدد اور بیماریوں کا شکار
خان یونس کے یورپی اسپتال کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کئی قیدیوں پر شدید تشدد کیا گیا، جس کے باعث چلنے سے قاصر ہیں، پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، جلدی بیماریاں عام ہیں، اور ایک قیدی کو پھیپھڑوں کے فائبروسس کے باعث نازک حالت میں رکھا گیا ہے۔

اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی تصدیق
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے شلومو منصور، اتزک ایلگارات، احد یہلومی، اور ساچی عدن کی باقیات کی شناخت کی تصدیق کر دی۔

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 48,300 سے زائد فلسطینی شہید اور 111,761 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ سرکاری میڈیا آفس کا دعویٰ ہے کہ شہادتوں کی تعداد کم از کم 61,709 ہے، اور ملبے تلے دبے ہزاروں افراد کو مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

نیتن یاہو الیکشن سے بچنے کے لیے جنگ بندی نہیں چاہتے؟
یونیورسٹی آف سان فرانسسکو کے مشرق وسطیٰ امور کے ڈائریکٹر اسٹیفن زونس کے مطابق نیتن یاہو سیاسی دباؤ اور انتخابات سے بچنے کے لیے جنگ بندی میں تاخیر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نیتن یاہو کو کسی سمجھوتے پر مجبور نہیں کرے گی، اور جنگ جاری رکھنے کا امکان زیادہ ہے۔

56 / 100

One thought on “حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، 456 فلسطینی رہا، 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!