کراچی: امیر جماعت اسلامی گلبرگ وسطی کامران سراج نے محمودہ نسواں اسکول کی بحالی کے بعد افتتاح کر دیا

کراچی میں یونین کمیٹی نمبر 06 کے تحت "تعمیر لیاقت آباد” پروگرام کے تحت بحال کیے گئے محمودہ نسواں اسکول کا افتتاح امیر جماعت اسلامی گلبرگ وسطی کامران سراج نے کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، یوسی پینل، ڈپٹی ڈائریکٹر الیکٹریکل محمد اصغر، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کراچی: ڈپٹی کمشنر سینٹرل کا شجرکاری مہم کا آغاز، شہریوں کو ماحولیاتی تحفظ کی ترغیب

اس موقع پر چیئرمین فراز حسیب نے لیاقت آباد ٹاؤن کے تعلیمی نظام کی بہتری میں وائس چیئرمین اسحاق تیموری کی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے۔ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، اور اساتذہ کی تربیت معیاری تعلیمی نظام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

بعد ازاں، چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے یونین کمیٹی 06 میں جاری پیور بلاک ورک کے کام کا بھی معائنہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

61 / 100

One thought on “کراچی: امیر جماعت اسلامی گلبرگ وسطی کامران سراج نے محمودہ نسواں اسکول کی بحالی کے بعد افتتاح کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!