گدو پاورپلانٹ پر آنے والی فنی خرابی دور کردی گئی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

دھند کی وجہ سے500 کے وی،220 کے وی لائنزٹرپ ہوئیں

گدو پاور پلانٹ پرآنےوالی فنی خرابی دورکردی گئی، این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ گدو سوئچ یارڈ میں سرکٹ بریکر کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق 500 کےوی گدوسوئچ یارڈ کےمتاثرہ سرکٹ بریکرکی تبدیلی کاکام مکمل کرلیا گیا،تبدیلی کا کام مکمل کرنے کیلئےاضافی عملہ تعینات کیا۔

 این ٹی ڈی سی کا کہنا ہےکہ گدو مظفرگڑھ ٹرانسمیشن لائن کو بھی انرجائزکردیا گیا ہے،دھند کی وجہ سے500 کے وی،220 کے وی لائنزٹرپ ہوئیں،سوئچ یارڈ کےسرکٹ بریکر کا ایک پول بھی متاثر ہوا،

متاثرہ پول کو سوئچ یارڈ سے آئسولیٹ کر دیا تھا،خرابی کےدوران سوئچ یارڈ کے2 سرکٹ بریکرزفعال رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!