ضلع کیماڑی ڈاکس پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار

ضلع کیماڑی کے تھانہ ڈاکس پولیس نے خفیہ اطلاع پر مچھر کالونی میں آسنیچنگ کی واردات کرنے والے دو ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت نعمان اور فرید کے ناموں سے ہوئی۔
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 25 کی افتتاحی بریفنگ، مختلف اداروں کی شرکت

گرفتاری کے دوران ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور تین چھینے گئے موبائل فون برآمد ہوئے، جنہیں انہوں نے 22 فروری 2025 کو مچھر کالونی سے چھینا تھا۔

اس واردات کا مقدمہ 120/25 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ ڈاکس میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 123/25 بجرم دفعہ 23(I)A سندھ آرمز ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

57 / 100

One thought on “ضلع کیماڑی ڈاکس پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!