کراچی میں جدید اور ماحول دوست جی ٹی ایس کی تعمیر، سندھ حکومت کے اقدامات جاری

ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے ضلع وسطی کے ڈنگا موڑ جی ٹی ایس (Garbage Transfer Station) کا دورہ کیا اور جدید و ماحول دوست جی ٹی ایس کی تعمیر پر بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے عالمی معیار کے اقدامات کر رہی ہے۔
جنوبی افریقہ کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، افغانستان کی پہلی وکٹ جلد حاصل کرنے کی کوشش

سیدہ تحسین عابدی نے بتایا کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک کے پروجیکٹ سوئیپ کے تعاون سے جدید ترین جی ٹی ایس تعمیر کر رہی ہے، جو مکمل طور پر ڈھکا ہوگا اور جدید فلٹر سسٹم سے لیس ہوگا تاکہ نقصان دہ گیسوں کو فلٹر کر کے ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جا سکے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن، غلام عباس میمن نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں چار جدید جی ٹی ایس تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن میں سے ایک ڈنگا موڑ پر واقع ہے، جس کا رقبہ 3 ایکڑ سے زائد ہے اور یہاں جدید مشینری کے ساتھ کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے علاقے میں بدبو اور آلودگی کا خاتمہ ہوگا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا۔

56 / 100

One thought on “کراچی میں جدید اور ماحول دوست جی ٹی ایس کی تعمیر، سندھ حکومت کے اقدامات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.