تل ابیب بی بی سی اسرائیلی پولیس کے مطابق تل ابیب میں ایک بس میں دھماکا ہوا، جبکہ دو دیگر بسوں میں موجود دھماکا خیز ڈیوائسز پھٹنے میں ناکام رہیں۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس: قبر کشائی مکمل، لیبارٹری رپورٹ 7 روز میں متوقع
حفاظتی اقدامات سخت، بسوں اور ریل کا نظام معطل
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے ملک بھر میں تمام بسوں، ٹرینوں اور لائٹ ریل ٹرینوں کو روک دیا تاکہ سیکیورٹی فورسز دھماکا خیز مواد کی جانچ کرسکیں۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں ’دہشت گردی کے مراکز‘ کے خلاف سخت آپریشن کا حکم دیا ہے۔
تحقیقات جاری، مزید بموں کا خدشہ
پولیس ترجمان آریہ ڈورون کے مطابق سیکیورٹی فورسز تل ابیب میں مزید بموں کی تلاش کر رہی ہیں۔ انہوں نے عوام کو مشتبہ بیگز یا اشیاء کے حوالے سے چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے۔
مقامی میڈیا کے انکشافات
مقامی میڈیا کے مطابق ایک نہ پھٹنے والی ڈیوائس پر عربی میں "تلکرم سے بدلہ” لکھا تھا، جو مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے انسداد دہشت گردی آپریشن کا حوالہ دیتا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ مراکش کا دورہ مختصر کرکے واپس لوٹنے کا اعلان
اس واقعے کے بعد اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنا مراکش کا دورہ مختصر کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ جلد اسرائیل واپس پہنچیں گی۔