کراچی – ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق، جوہر آباد کی حدود میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر عبدالمعیز نامی شہری ک
ے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
مورخہ 25 جنوری 2025 کو عبدالمعیز دورانِ ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ 36 سالہ عبدالمعیز 3 بچوں کا باپ تھا اور UPS کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔
اس دن عبدالمعیز اپنی موٹر سائیکل پر جاب پر جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے، جب دو ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پیچھے سے آئے اور ان کا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ عبدالمعیز کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔
جوہر آباد پولیس نے گزشتہ شب پولیس مقابلے کے دوران ملزم جاوید احمد ولد نذیر احمد کو گرفتار کیا۔ ملزم کی انٹیروگیشن میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جس میں یہ بھی بتایا کہ ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی PIB اور سائٹ سپر ہائی وے تھانوں سے گرفتار ہو چکا ہے۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ 25 جنوری کو وہ اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ جوہر آباد میں واردات کے دوران عبدالمعیز کو قتل کر چکا تھا۔ اس واردات سے قبل انہوں نے گلشن اقبال بلاک 2 میں بھی ایک شہری سے موبائل فون چھینا تھا۔
جوہر آباد پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 33/2025 بجرم دفعہ 397/302/34 ت پ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔