پاکستان نے داعش کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا پردہ فاش کر لیا، کئی غیر ملکی گرفتار

 وفاقی حساس ادارے نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے داعش کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حساس ادارے نے داعش سے وابستہ متعدد غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا ہے، جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
کراچی واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز کی ہڑتال کے بعد پانی کی فراہمی معطل، شہریوں میں تشویش

گرفتار افراد اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے پکڑے گئے تھے، اور انہیں مقامی سہولت کاروں کی مدد حاصل تھی۔ سہولت کار ان افراد کو مکمل راستہ اور چلنے کے طریقے سے آگاہ کرتے تھے۔ تفتیش کے دوران مزید گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں اور داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے۔ اس کامیاب کارروائی پر اقوام متحدہ نے پاکستانی حساس اداروں کی تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ افغانستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کر رہا اور یہاں داعش کے کیمپس نہیں ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا تھا کہ افغانستان کے الزامات بلا جواز ہیں اور پاکستان ان کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ انہوں نے افغان انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کیمپوں کو ختم کرے۔

59 / 100

One thought on “پاکستان نے داعش کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا پردہ فاش کر لیا، کئی غیر ملکی گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!