کراچی واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز کی ہڑتال کے بعد پانی کی فراہمی معطل، شہریوں میں تشویش

کراچی کے جیل چورنگی کے قریب 5 واٹر ٹینکرز جلانے کے بعد واٹر کارپوریشن نے احتجاجاً ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ واٹر ٹینکر مالکان کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے پانی کے ٹینکروں کو ہیوی ٹریفک کی آمدورفت کے اوقات سے استثنیٰ دیا تھا، تاکہ شہریوں کو پانی کی 24 گھنٹے فراہمی جاری رکھی جا سکے، تاہم اس کے باوجود ٹریفک پولیس کے اہلکار انہیں تنگ کرتے ہیں اور جگہ جگہ روک لیتے ہیں۔
ایف آئی اے کراچی کی بڑی کاروائی: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

واٹر ٹینکر مالکان کا کہنا ہے کہ کراچی میں عوام کی جانب سے بھی ہمیں پریشانی اور خوف کا سامنا ہے، کیونکہ ہمارے ٹینکرز جلائے جا رہے ہیں۔ جیل چورنگی کے قریب واٹر کارپوریشن کے پانچ ٹینکرز جلانے کے بعد، مالکان نے ہڑتال کر دی ہے۔

ہڑتال کے نتیجے میں شہر بھر میں پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے، جس سے پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں، خصوصاً پوش علاقے ڈیفنس، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور دیگر دور دراز علاقوں کے رہائشی واٹر ٹینکرز پر انحصار کرتے ہیں، کیونکہ ان علاقوں میں واٹر بورڈ کی لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن نہیں۔

61 / 100

One thought on “کراچی واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز کی ہڑتال کے بعد پانی کی فراہمی معطل، شہریوں میں تشویش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!