ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کریمنلز سمیت 1 موبائل اسنیچر، 5 منشیات فروش اور 2 گٹکا/ماوا سپلائر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اختر، محمد، فیاض، شفیع محمد، منیر احمد، ممتاز علی، کارتک، حماد علی، اذان اور ریحان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز، 1 چھینا ہوا موبائل فون، 550 گرام چرس، 60 گرام آئس اور گٹکا/ماوا برآمد کیا۔ یہ کارروائیاں تھانہ بغدادی، کلاکوٹ، نبی بخش، عیدگاہ اور نیپئر کی حدود میں کی گئیں۔
پولیس کے مطابق، ملزمان عادی اور پیشہ ور جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ خاص طور پر ملزم فیاض جو منشیات فروشی کے 4 مقدمات میں ملوث رہا، اور ملزم شفیع محمد جو جوا کے مقدمے میں ملوث تھا، ان کا بھی ریکارڈ موجود ہے۔
ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔