وادی نیلم میں جاں بحق نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی

کراچی سے وادی نیلم کے علاقے آٹھ مقام میں سیاحت کے لیے جانے والا نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔ اہل خانہ کے مطابق، طحہٰ مکینیکل انجینئر اور دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھیں۔
بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام، پی پی قیادت نے سرفراز بگٹی پر اعتماد کا اظہار کیا

خاندانی ذرائع کے مطابق، دونوں کی شادی 4 فروری کو ہوئی تھی جبکہ 8 فروری کو ولیمہ ہوا تھا۔ شادی کے بعد، 11 فروری کو جوڑا آزاد کشمیر کی سیاحت کے لیے روانہ ہوا تھا۔

طحہٰ سے آخری بار اہل خانہ کی بات جمعے کی رات 9 بجے ہوئی تھی، اور ہفتے کی صبح ان کا گیسٹ ہاؤس سے نیلم ویلی کے لیے روانہ ہونے کا ارادہ تھا۔ تاہم، بعد میں اطلاع ملی کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے کے باعث دونوں جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق میاں بیوی کی لاشیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی۔

57 / 100

One thought on “وادی نیلم میں جاں بحق نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!