ڈسٹرکٹ سٹی: موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار

کراچی – پولیس نے علاقہ تھانہ گارڈن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت احمد رضا اور محمد ولید کے ناموں سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے موٹر سائیکل مکینک ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا اورنگی ٹاؤن تبلیغی اجتماع کا دورہ، مذہبی و سماجی رواداری پر زور

ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کی گئی ہیں، جن میں سے ایک کو مختلف حصوں میں کھولا جا چکا تھا۔ برآمد شدہ موٹر سائیکلوں میں سے ایک نمبر KPT-0503 تھانہ گارڈن سے اور دوسری موٹر سائیکل تھانہ بریگیڈ کی سرقہ شدہ ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے درجنوں موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان عام طور پر پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرکے ان کے پارٹس فروخت کر دیتے تھے۔ یہ دونوں پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی تھی اور ملزمان سے مزید ساتھیوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں AVLC حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

61 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی: موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!