راولپنڈی: ترجمان پولیس کے مطابق، تھانہ وارث خان کی حدود میں چند روز قبل ہونے والی چوری کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7.5 تولے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے برآمد کر لیے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز وفد کی حکومتی وزراء سے ملاقات، شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے کے اوقات میں ایک گھنٹہ اضافہ
گرفتار ملزمان:
مبین (مدعی کا خالہ زاد بھائی)
حسن رضا
حماد
پولیس کے مطابق، ملزم مبین نے فیملی کی غیر موجودگی میں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کی۔
ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثے چرانے والے مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔