کراچی: مختلف ایسوسی ایشنوں کے ٹرانسپورٹرز کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی، جس میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جسٹس محمد جنید غفار نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
ملاقات میں سیکرٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی سی پی او کراچی جاوید عالم اڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ اور دیگر حکام موجود تھے۔
ٹرانسپورٹرز نے شہر میں داخلے کی مخصوص اوقات پر عائد پابندیوں پر پریشانی کا اظہار کیا، جس پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایک گھنٹہ اضافی وقت دینے کا اعلان کیا۔ اب بھاری گاڑیاں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہو سکیں گی، جس سے ٹرانسپورٹرز کو زیادہ سہولت ملے گی۔
اہم نکات:
بھاری گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار
عوامی زندگی متاثر کرنے والے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ضیا الحسن لنجار
ٹرانسپورٹرز کا حکومتی اقدامات پر اظہارِ اطمینان