کوئٹہ میں سائبر کرائم سرکل کی بڑی کارروائی کے دوران ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ابرہیم حیدری پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے، جو جعلی خاتون بن کر سوشل میڈیا پر شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے فیس بک پر خاتون کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنایا اور متاثرہ شہری سے دوستی کرکے اسے ملاقات کے بہانے گھر بلایا۔
ملزم نے زبردستی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کر کے متاثرہ شخص کو 15 لاکھ روپے کی ادائیگی پر مجبور کرنے کی کوشش کی اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔
سائبر کرائم سرکل نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا اور اس کے زیر استعمال ڈیجیٹل ڈیوائسز کو قبضے میں لے لیا گیا، جن میں قابلِ اعتراض مواد اور بلیک میلنگ کے واضح شواہد موجود ہیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی تلاش اور مزید ممکنہ متاثرین کی تحقیقات جاری ہیں۔